ذرائع کے مطابق عراق میں صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدی صدر نے چہلم
سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دشمن کی سازشیں ناکام بنانے اور امن
و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں
لکھا: "بعض ایسے عناصر ہیں جو فتنہ و فساد برپا کرنے کے درپے ہیں۔ ہمیں امید
ہے کہ اربعین کے دشمنوں اور صدام کے حامی بعثی عناصر اور ہر گھٹیا انسان سے یہ
موقع چھین لیا جائے گا۔" سید مقتدی الصدر نے زیارت اربعین کی اہمیت کی جانب
اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اس شخص یا گروہ سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں جو کسی
قسم کی برائی، شدت پسندی، ٹکراو یا بدامنی پر مبنی عمل انجام دے۔ انہوں نے کہا:
"ہم ایسے افراد سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں اور جو بھی اس قسم کے افراد کا
مشاہدہ کرے فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کرے۔"
سید مقتدی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دینی مقدسات اور شعائر
الہی کے بارے میں ہر گز کوتاہی نہیں کرنی چاہئے کہا کہ عراق ہم سب کے ہاتھ میں
امانت ہے۔ صدر تحریک کے سربراہ نے کہا: "عراق میں چھ معصوم ہستیوں سے منسوب
چار مقدس مقامات پائے جاتے ہیں لہذا ہم سب سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عراق کے
قوانین کی پابندی کریں اور یہاں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے
ہیں۔" سید مقتدی الصدر نے کہا کہ عراقی عوام زائرین کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "میزبان کو چاہئے کہ وہ مہمان کا احترام کرے۔ مہمان کو
بھی چاہئے کہ وہ اخلاق کی پابندی کرے۔ میزبان کو مہمان کی تمام ضروریات کا خیال
رکھنا چاہئے۔" انہوں نے عراقی عوام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: "تمام
عراقی گروہ صبروتحمل کا مظاہر کرتے ہوئے آپس میں الجھنے سے گریز کریں۔ سکیورٹی
فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور سیاسی نعرے نہ لگائیں۔"
Siasiyat Times is the most trusted source of Political News, Government News, Entertainment News, Lifestyle News, Cricket News, News Headlines, Breaking News, And Religious Islamic News for Pakistanis & Overseas Pakistanis.
Today news
-
Friday 02-9-2022 کابل : افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ افغان میڈی...
-
Friday 26-8-2022 حضرت ایت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے حالیہ بارشوں سے پاکستان بهر خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی ، جانی اور م...
-
Saturday 03-9-2022 امر یکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک جائزہ ٹیم جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گی جو یہ دیکھے گی کہ کس طرح محکمۂ دفاع (پینٹ...
-
سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی...
-
Saturday 27-8-2022 بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی انتظامی...
-
Thursday 01-9-2022 ایران نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی سامان بھیج دیا۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے م...
-
Saturday 03-9-2022 سیہون شریف : دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ...
-
سیلاب کی تباہ کاری: پاکستان میں دو لاکھ مکانات تباہ، 903 اموات Thursday 25-8-2022 پاکستان نے بین الاقوامی برداری سے حالیہ مون سون سیز...
-
سیاسیات- ملتان کے نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے اور بے حرمتی کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پ...
-
قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان wednesday 24-8-2022 قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا...
Wednesday, September 7, 2022
اربعین دشمن عناصر کو فتنے کا موقع نہ دیا جائے، مقتدی الصدر
Wednessday 7-9-2022
Labels:
بین الاقوامی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment