پشاور: ملک بھر
کی طرح پختونخوا میں بھی ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد ضلعی
انتظامیہ مردان نے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت پُرانے ٹائروں کو کھلی فضا میں رکھنے پر پابندی عائد
کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی
انتظامیہ مردان نے کباڑ و دیگر اشیا کھلی فضا میں رکھنے پر بھی پابندی لگادی
ہے۔ کھلی فضا یا عوامی مقامات پر واٹر ٹینک رکھنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 307 افراد ڈینگی کا
شکار ہو گئے، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4188
ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے سب سے زیادہ ڈینگی کیسز 153 رپورٹ ہوئے
اور مجموعی تعداد 571 ہوگئی ہے۔
ضلع مردان سے ڈینگی کے نئے 73 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی
تعداد 1531 ہوگئی جب کہ ضلع نوشہرہ سے ڈینگی کے نئے 37 کیسز رپورٹ ہونے کے
بعد کل تعداد 415 ہوگئی۔ اُدھر دیر لوئر سے ڈینگی کے نئے 15 کیسز رپورٹ ہوئے
اور تعداد 215 ہوگئی جب کہ ہری پور سے ڈینگی کے نئے 11 کیسز رپورٹ ہونے کے
بعدمجموعی تعداد 294 ہوگئی ہے۔
No comments:
Post a Comment