Today news

Wednesday, August 24, 2022

پاکستان

وزیراعظم کی قطری تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیش کش

wednesday 24-8-2022



دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم نے سب سے پہلے  پاکستانی وفد کے ہمراہ دوحہ میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے وفدنے ملاقات کی اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ کی دعوت دی۔

منصور بن ابراہیم المحمود،اور. شیخ فیصل تھانی الثانی، چیف انویسٹمنٹ آفیسر آف افریقہ اور ایشیا پیسیفک ریجنز نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کاہ کہ  قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی دنیا کے سب سے بڑے خودمختار دولت فنڈز میں سے ایک ہے۔

دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچنے کے فوراً بعد وزیراعظم کی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے حکام سے ملاقات پہلی مصروفیت تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  امیر  قطر کی بادی النظر قیادت میں قطر کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کو سراہتے ہیں، پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان روایتی طور پر بہترین  سیاسی تعلقات کو ایک جامع اقتصادی شراکت داری میں اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے قطرکو پاکستان کے توانائی، ہوا بازی، زراعت اور لائیو سٹاک، میری ٹائم، سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ  قطری سرمایہ کار علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے پیش کیے گئے مواقع تلاش کریں۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں کیو آئی اے کی  دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں اطراف کے نامزد فوکل پرسنز سرمایہ کاری کے لیے اہم تجاویز پر مشاورت  کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے منصور بن ابراہیم المحمود اور شیخ فیصل تھانوی الثانی کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم کی زیر قیادت  وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فعال طور پر تلاش کرنے کے لیے کیو آئی اے کی گہری دلچسپی اور تیاری کا اظہار کیا

 

No comments: