Today news

Wednesday, August 24, 2022

پاکستان

 

سابق وزیراعظم عمران خان نے ’’عمران ٹائیگرز‘‘ فورس بنا لی

wednesday 24-8-2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نوجوانوں کو ”عمران ٹائیگرز“ میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دے دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے ”عمران ٹائیگرز“ میں شمولیت کا طریقہ کار بھی سمجھا دیا اور کہا کہ میں اپنے نوجوانوں کو "عمران ٹائیگرز" میں شمولیت کی دعوت دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ”عمران ٹائیگرز“ میں میرے ملک کے وہ جنونی نوجوان ہوں گے جو گھر گھر میرا پیغام لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام حقیقی آزادی کا پیغام ہے، میرا پیغام ہے کہ کیسے ہم ایک خودار قوم بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ناانصافی اور جہالت کا نظام ہے، غریب چوری کرے تو وہ جیل میں، امیر چوری کرے تو اس کو این آر او مل جاتا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اقبالؒ کا شاہین وہ ہے جو زنجیریں توڑ کر پرواز کرتا ہے، ہم بدقسمتی سے اب تک آزاد قوم نہیں بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا سفر اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، مجھے حقیقی آزادی کا پیغام پہنچانے کیلئے اپنے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن کے دن دھاندلی روکنے کیلئے بھی اپنے نوجوانوں کی ضرورت ہے، مافیا دھاندلی سے الیکشن جیت جاتا ہے، چاہتا ہوں نظریاتی نوجوان پولنگ اسٹیشن پر موجود رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان شاء اللہ دھاندلی کے باوجود اس ملک کو مافیا سے آزاد کروائیں گے، 03001119444 واٹس ایپ نمبر پر yes لکھ کر سینڈ کریں اور آج سے ”عمران ٹائیگر“ کا حصہ بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یس‘‘ لکھنے کے بعد ایک ویب سائٹ کا نام میسج میں آئے گا، اس میں رجسٹر ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ سب نوجوان اس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں، یہ حقیقی آزادی کی طرف پہلا قدم ہوگا۔

No comments: