Today news

Wednesday, August 24, 2022

پاکستان

 

عمران خان کو غیر مشروط معافی مانگنی چاہیئے، ماہرینِ قانون

wednesday 24-8-2022


سابق ججز اور ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر مشروط معافی مانگنی چاہیئے، اگر وہ معافی نہیں مانگتے اور کیس لڑتے ہیں تو ان کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے کہا کہ عمران خان انا کا مسئلہ نہ بنائیں، غیر مشروط معافی مانگیں۔ ماہرِ قانون شاہ خاور نے کہا کہ اس طرح کے کیسز میں سب سے بڑا دفاع غیر مشروط معافی ہوتا ہے، اس معاملے میں تھوڑی زیادہ حساسیت ہے، کیونکہ اس میں ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید نے کہا کہ عمران خان خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ اس کا عمران خان کو بہت نقصان ہوگا۔ اگر عمران خان معافی مانگتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ عدالت انہیں معافی دے دے۔ اگر معمولی سی سزا بھی ہوئی تو خود بخود نااہل ہو جائیں گے۔

 

No comments: