Today news

Wednesday, August 24, 2022

پاکستان

 

قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا

wednesday 24-8-2022

دوحہ: قطر نے پاکستان کو یومیہ 3 سے4 ہزار ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) فراہم کرنے پر آمادگی ظاہرکی ہے۔

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

مصدق ملک کے مطابق  قطری ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم کے مطابق قطر  پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرےگا۔

 انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قطر سے ایل پی جی درآمد کرنے کےلیے جلد میکنزم طے کرنے پر بات چیت شروع ہو جائےگی۔

No comments: